سندھ ہائیکورٹ، بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ختم کرنیکی درخواست مسترد

May 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ختم کرنے سے متعلق نثار پنہور کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ختم کرنے سے متعلق نثار پنہور کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے کس بنیاد پر درخواست دائر کی؟آپ کس حکم کے خلاف عدالت سے ریلیف لینے آئے ہیں؟، درخواست گزار نثار پہنور کے وکیل خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی تقاریر پر غیر رسمی پابندی عائد کی ہوئی ہےجو کہمفاد عامہ کے خلاف ہے۔