• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دے، امریکی نائب صدر

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی قابل تصدیق ضمانت دے،ایران کے نئے وزیر دفاع مہرداد اخلاقی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے تہران پر مدر آف آل بم گرایا تو واشنگٹن اور خطے میں اس کے اتحادیوں کو بھاری نقصان پہنچائیں گے،اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران امریکا کو نشانہ بنانے اور جوہری وار ہیڈزلے جانے کیلئے بین البراعظمی میزائل بنارہا ہے ،ایسا ہوا تو ہر امریکی شہر ایران کے محاصرے میں ہوگا،امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اپنے جوہری عزائم یا پھر امریکا کی تباہ کن فوجی کارروائی میں سے کسی ایک کا جلد انتخاب کرنا ہو گا،ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس بار ملک کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید