• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کی علاج کے دوران معاونت ضروری، صدر زرداری

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کو علاج کے دوران جذباتی، سماجی اور خاندانی معاونت فراہم کرنا ضروری ہے، خواتین کو اپنی صحت کو ترجیح دینے اور بیماری سے متعلق خدشات پر بلا جھجھک طبی مشورہ لینے کی ترغیب دی جانی چاہیے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے خواتین اپنی صحت کے حوالے سے کسی بھی تشویش کی صورت میں بلا تاخیر طبی رہنمائی حاصل کریں، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداریپاکستان بھر کی خواتین اور خاندانوں تک بریسٹ کینسر سے متعلق درست معلومات پہنچانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کا سرطان ہزاروں خاندانوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے اثرات صرف ایک فرد تک محدود نہیں رہتے بلکہ ماؤں، بیٹیوں، بہنوں اور شریک حیات سمیت خاندانوں کو جذباتی اور سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے بیماری سے متعلق وسیع تر آگاہی، بروقت طبی توجہ اور متاثرہ افراد کی معاونت ناگزیر ہے۔
اہم خبریں سے مزید