• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائپرس کے ٹیمپرڈ اسٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے سائپرس کے ٹیمپرڈ اسٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے سائپرس کے ٹیمپرڈ اسٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔مسافر زین العابدین ولد ریاض احمد قطر ایئرویز کی پرواز QR-621 کے ذریعے سائپرس روانہ ہو رہا تھا۔دوران امیگریشن سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے سائپرس کے اسٹڈی ویزے میں ردوبدل کا انکشاف ہوا۔ابتدائی تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے مذکورہ اسٹڈی ویزا ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیا تھا۔مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید