• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی حملوں کے پھیلاؤ کے بعد سعودی فلک بوس عمارت نے دفاتر بند کر دیے

ریاض (اے ایف پی)حوثی حملوں کے پھیلاؤ کے بعد سعودی فلک بوس عمارت نے دفاتر بند کر دیے، ایران کی جانب سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دھمکی، سیکورٹی کے نئے الرٹس جاری۔ تفصیلات کے مطابق ریاض کی مشہور فلک بوس عمارت کنگڈم سینٹر نے اتوار کے روز اپنے دفاتر میں کام کرنے والے کرایہ داروں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی، کیونکہ حوثی باغیوں کے حملوں کے باعث معمولاتِ زندگی میں خلل بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی دوران سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعلان کیا۔ سعودی عرب کی بلند ترین عمارتوں میں شمار ہونے والے 99 منزلہ ٹاور نے اگلے حکم تک گھر سے کام کرنے کو ’’لازمی‘‘ قرار دے دیا ہے۔ اس ہدایت کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم یہ فیصلہ دارالحکومت ریاض میں سیکورٹی سے متعلق ایک تازہ الرٹ اور دو ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کیے جانے کے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید