• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 32 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر گھگھر پھاٹک کے قریب مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 32 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانہ کی حدود ملیر گھگھر پھاٹک کے قریب گرین لینڈ کے مقام پر مسلح ملزمان کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پرلیس اورریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32 سالہ عنایت عباسی ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید