قلات (نامہ نگار) قلات کے علاقے مہلبی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور زمباد میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اعجاز احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سید جاراللہ، عصمت اللہ، فاطمہ بنت عبدالولید، محمد خان اور دیگر شامل ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔