اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں سائبر کرائم کی شکایات میں ایک سال کے دوران 43 ہزار سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق مالی فراڈ، بلیک میلنگ اور ہراسانی سے متعلق شکایات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ الیکٹرانک فراڈ اور جعل سازی کیخلاف17ہزار 115 انکوائریاں کی گئیں،2ہزار827مقدمات درج کر کے ایک ہزار527ملزمان کو گرفتار کیا گیا، تاہم سزا صرف چھ مقدمات میں سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو 2026میں اب تک ایک لاکھ 48ہزار 204 شکایات موصول ہوچکی ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43ہزار 714زیادہ ہیں۔ این سی سی آئی اے کی دستاویز کے مطابق مالی فراڈ، بلیک میلنگ اور ہراسانی سے متعلق شکایات میں نمایاں اضافہ ہوا۔