اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد ) اسی شوگر ملوں کو رواں سیزن میں بیس ارب روپے کا نقصان ہوا ہے پوری شوگر انڈسٹری بھاری خسارے سے دوچار ھے چینی برآمد کی اجازت دینے جانے میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان کی زرمبادلہ کمانے والی کلیدی صنعت تباہی کی طرف گامزن ھو گئی ھے، ساڑھے تین لاکھ ٹن چینی کی غیر ضروری درآمد پر اربوں ڈالر کا ضیاع، ان خیالات کا اظہار اتوار کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین کے ترجمان نے تحریری طور پر جنگ سے کیا ھے انہوں نے کہا کہ آج جب پاکستان کو ایک ایک ڈالر زرمبادلہ درکار ھے پاکستان شوگر انڈسٹری کے پاس بارہ لاکھ ٹن چینی وافر ھے اسے بر وقت برآمد کر کے ملک و قوم بیش بہا کروڑ وں ڈالر کا زربادلہ کما سکتی تھی پسما کے چئیرمین نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ ٹن چینی غیر ضروری طور پر درامد کر کے پاکستان پہلے ھی اربوں ڈالر کا قومی نقصان کر چکا ہے۔