نوسربازعورتیں دم کرنے کے بہانے زیورات اورنقدی لے اڑیں

May 31, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دونوسربازعورتیں دم کرنے کے بہانے گھرسے طلائی زیورات اورنقدی لے کرفرارہوگئیں ،تھانہ ریس کورس کو ارشدمحمود نے بتایاکہ افشاں کالونی میں واقع گھر میں میری والدہ یاسمین بیگم اور بیوی بچے موجود تھے کہ دو نامعلوم عورتیں آئیں جنہوں نے کہا کہ ہم نے کپڑے سلائی کرانے ہیں مذکورہ عورتوں نے کہا کہ آپ کے پوتے محمد شان پر بند ش ہے ہم اسکا توڑکر سکتی ہیں ۔ وہ دم کر نے کے بہانے میری والدہ سے ایک طلائی لاکٹ چین وزنی2 تولے ،ایک جوڑی کانٹے اور 3 لاکھ لے کرفرارہوگئیں ۔