جامعہ زکریا اور گلوبل الائنس فار امپروڈ نیوٹریشن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

May 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گلوبل الائنس فار امپروڈ نیوٹریشن کے مابین ایم او یو سائن کیاگیا ،ایم او یو سائن کرنے کی تقریب وائس چانسلر آفس میں ہوئی جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور گلوبل الائنس کی جانب سے ڈائریکٹر فرح ناز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےاس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر شیخ ، سید قیصر سعید، میڈم منزہ و دیگر موجود تھے اس ایم او یو کے تحت گلوبل الائنس فار امپروڈ نیوٹریشن شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ڈیڑھ ملین کی ریسرچ گرانٹ جاری کرے گا ، ڈائریکٹر فرح ناز نے وائس چانسلر کو بتایا کہ پیداواری اعتبار سے زنک گندم کے بیج کی قسم اکبر 2019 نے کسانوں میں خوب پذیرائی حاصل کی ہے، وائس چانسلر نےکہا کہ اس مفاہمتی یادداشت کی مدد سے ریسرچ کے میدان میں نئی جہت متعارف کرانے میں آسانی پیدا ہوگی ، تحقیق کو ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر سرپرستی کررہے ہیں اور اسی شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر طارق اسماعیل اس ریسرچ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ہیں۔