سابق ارکان اسمبلی کی پی پی میں شمولیت، اصل تبدیلی اب آ رہی ہے، کرن بلوچ

June 01, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن محترمہ کرن بلوچ نےپنجاب سے 25سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ اصل تبدیلی تو اب آ رہی ہے ، پنجاب پاکستان کی سیاست کا مرکز رہا ہے اور شہید ذولفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو زرداری تک سب نے پنجاب کی سیاست کو ہمیشہ اہمیت ی ہے کیونکہ پنجاب کی سیاست ملکی سیاست کا فیصلہ کرتا ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی دوبارہ قدم جمارہی ہے جو مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کر رہا ہے، انہوں نے کہ سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے بھی ہزاروں سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہی ہیںجو مرد حر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت اور پارٹی کے عوام دوست اقدامات کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ با شعور عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔