ڈرنک کارنر کے تنازع پر بڑے بھائیوں کا معذور بھائی کی دکان پر فائرنگ، 3 ملازمین زخمی

June 01, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) گھنٹہ گھر چوک پر ڈرنک کارنر کے تنازعے پربڑےبھائیوں نے معذور چھوٹے بھائی عمران صدیقی کی دکان پر فائرنگ کر دی جس سے 3 ملازمین شدید زخمی ہو گئے، عمران صدیقی کا اپنے بھائیوں طاہر صدیقی اور شہزاد صدیقی سے ڈرنک کارنر کی دکان کا تنازع چل رہا تھا پہلے بھی ملزمان نےحملہ کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ چہہیک میں درج ہے گزشتہ رات طاہر ،شہزاد ،علی ،ابرار اور سمیت دیگر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے 3 ملازمین جعفر، صابر اور عمران شدید زخمی ہوگئے جبکہ عمران معمولی زخمی ہوگیا ، پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو نشتر منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق جعفر کی حالت تشویشناک ہے، چہلیک پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔