• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں میں تنخواہوں کے علاوہ ہر قسم کی ادائیگیوں پر پابندی عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ محکمہ بلدیات کی جانب سے بلدیاتی اداروں میں تنخواہوں کے علاوہ ہر قسم کی ادائیگیوںپر پابندی عائد کردی اس سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین ایس ایم نعیم کاظمی نے کی اس موقع پر کنٹریکٹرز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ادائیگیوں پر پابندی عائد کرکے شہر کی ترقی کیلئے کام کرنے والے کنٹریکٹرز کیخلاف زیادتی کی ہے جس کو فوری ختم کیا جائےکنٹریکٹر زکامزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صوبائی اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے فنڈز کے بلز کی آخری تاریخ 10 جون مقرر کی ہے جو کہ کنٹریکٹرز کے ساتھ زیادتی ہے،کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ سندھ کی بلدیاتی اداروں میں ادائیگیوں پر عائد پابندی کو فوری منسوخ کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید