شہداء ہمارا مان، ہم ان کے مقروض ہیں، حناء گلزار

June 02, 2023

کوئٹہ (پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ بلوچستان کی اقلیتی رہنما حنا ء گلزارنے یوم تکریم شہداء کے موقع پرایک پیغام میں کہا ہے کہ شہداء ہمارا مان ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں، ملکی دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ شہید ہیروز کو یاد رکھے گی جبکہ ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں پر نقش رہیں گی، ہمارے شہداء ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہی کی قربانیوں کی بدولت ہم سکھ کا سانس لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مہذب قومیں اپنے شہداء کو عزت و تکریم سے یاد رکھتی ہیں، پوری قوم ،مسلح افواج،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حنا گلزار نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ اس لیے پیش کیا تاکہ قوم باعزت اور پر امن زندگی گزار سکے اور ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر کریں۔