اباسین یونیورسٹی میں بلڈکیمپ،طلبہ سمیت عوام نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا

June 02, 2023

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتما تھیلی سیمیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو انتقال خون کی فراہمی کیلئے اباسین یونیورسٹی، مدینہ انٹر پرائزز چارسدہ روڈ اور شیخ آباد مندی کس باڑہ میں بلڈ کیمپ لگائے گئے اس دوران طلبہ سمیت عوام نے بلڈ کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے خون عطیہ کیا، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم جس میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمد الیاس اور دیگر شامل تھے کو ڈاکٹر عثمان، ثاقب مروت، عبیداللہ، عابد خلیل، عبدالقادر، عبدالحسیب اور تھیلی سیمیا آگاہی کیلئے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والی تنظیم دی بلڈ ہیروز کا تعاون حاصل رہا۔ دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے عوام خصوصاً طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے خون عطیہ کرنے والے درد دل رکھنے والے لوگ ہیں جن کی بدولت ننھے بچے سانسیں لے رہے ہیں، یہ اقدام قابل تقلید ہے تاکہ ان بچوں کو انتقال خون کے حوالے سے درپیش مشکلات کم کی جاسکیں۔