• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بھارتی جارحیت، ہسپتالوں کو الرٹ جاری، ڈاکٹروں و دیگر کی چھٹیوں منسوخ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے تناظر میں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہسپتالوں اور مراکز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور دیگر ذیلی اداروں کو بھیجے گئے سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ہسپتالوں، مراکز صحت اور ٹراما سنٹرز میں ایمرجنسی رسپانس پلان کو فوری فعال کیا جائے، تمام ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر ممکنہ زخمیوں کی آمد کیلئے سہولیات تیار رکھی جائیں، انٹی بائیوٹک، سرجیکل سکلز، جھلسے ہوئے افراد کے علاج کے سامان اور مراکز خون کو سپلائی اور دن رات ڈاکٹروں اور عملے کا ڈیوٹی روسٹر یقینی بنایا جائے۔ سرکلر کے مطابق نفسیاتی رہنمائی کی ٹیموں کو تیار رکھا جائے تاکہ ذہنی تنائو اور ٹراما سے نمٹا جاسکے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ الرٹ تیاری کے جذبے کے تحت جاری کیا گیا ہے یہ خطرے کا فوری اعلان نہیں ہے، شہری پرسکون رہیں۔
پشاور سے مزید