پشاور (جنگ نیوز)تھیلی سیمیا کے عالمی کے موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، آگاہی واک کی گئی اور تھیلی سیمیا فائٹرز کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا۔ سیمینار میں چیئرمین فرنٹیئر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان، فلاحی تنظیموں جے زیڈ ٹی اسلامیہ کالج، نگہبان خون خیبر میڈیکل یونیورسٹی، بلڈ ہیروز آئی سی ایچ ایس کے نمائندوں، تھیلی سیمیا کا شکار بچوں اور ان کے والدین شریک ہوئے، سیمینار سے صاحبزادہ محمد حلیم، ڈاکٹر فخر زمان اور دیگر نے خطاب کیا اور تھیلی سیمیا کی روک تھام اور آگاہی پر زور دیا، صاحبزادہ محمد حلیم کا کہنا تھا کہ تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی حصہ اور خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، خیبرپختونخوا میں ہر سال تھیلی سیمیا کا شکار مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، اس موروثی مرض سے متعلق آگاہی اور اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے