پشاور(جنگ نیوز)لالی ووڈ کی مقبول جوڑی ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی نئی فلم ’’لو گرو‘ ‘کے ٹریلر میں خیبرپختونخوا کے مشہور گلوکار جنید کامران صدیقی (جام بوائے فیم)کے سپرہٹ پشتوگانے ’’سادہ آشنا‘‘ کا چرچاہونے لگا۔اس حوالے سے جنید کامران صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار صف اول کے اداکاروںکی بڑے بجٹ کی فلم میں پشتو گانا شامل کیا گیا ہے اس گانے میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے ساتھ میں نے بھی پرفارم کیا ہے جو نہ صرف میرے لئے بلکہ تمام پختونوں کیلئے اعزاز کی بات ہے۔یہ گانا شانی ارشد کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے جس کی دھن اور بول میں نے لکھے ہیں۔ یہ گانا 31مئی کو پشاور میں ایک بڑی تقریب میں ریلیز کیا جائے گا جس میں فلم کی پوری ٹیم شرکت کرے گی۔فلم میں نے ماہرہ پٹھان لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا ہیں۔معروف لکھاری اداکار ومیزبان واسع چوہدری نے فلم کی کہانی لکھی ہے جو اس سے قبل’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘کے دونوں حصے لکھ چکے ہیں