• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ میں سابقہ دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل، ملزم فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) خزانہ میں سابقہ دشمنی پر ایک شخص کوقتل کردیا گیا اور فقیر آباد میں ایک شخص کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ۔محمد سلیمان ولد ابراہیم سکنہ خزانہ پایان نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی رحیم گل کے ہمراہ خزانہ روڈ سردار خان قبرستان کے قریب موجودتھا کہ ا س دوران سابقہ دشمنی کی بناء پر مسعود عرف خانے نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رحیم گل متعد دگولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ وہ بال بال بچ گیا ملزم وا ردات کے بعد فرار ہو گیا ادھر تھانہ فقیر آباد کی حدود سعید آباد میں مسلح رہزنوں نے محمد وسیم ولد منظور احمد سکن گنج سے اسلحہ کی نوک پر نئی ماڈل کی موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کرلیں ۔
پشاور سے مزید