• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا کا عالمی دن، فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

پشاور ( جنگ نیوز) فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کے زیر اہتمام تھیلی سیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امراضِ خون کے مریضوں اور انکے والدین سمیت فاطمید کے بلڈ اور فنڈ ڈونرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تھیلی سیمیا کے بارے میں مناسب آگاہی اور شعور نہ رکھنے کے سبب اس بیماری کی سالانہ شرح نمو خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جس کیلئے حکومت اور فاطمید جیسے اداروں کو بروقت آگے آنا ہوگا تا کہ مریضوں کی خدمت کیساتھ ساتھ اس بیماری کی بروقت روک تھام ممکن ہوسکے۔ تقریب کے نمایاں مقررین میں پراجیکٹ ڈائریکٹر آر بی سی ڈاکٹر شمس الرحمن آفریدی، ڈاکٹر نور صبا، ڈاکٹر حسین ہارون، ڈاکٹر آیاز ایوب شامل تھے تقریب کی صدارت فاطید فاونڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر طفیل محمد خان نے کی جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض ایڈمنسٹریٹر بدر حسین نے انجام دئیے۔تقریب کے آخر میں شرکاء کی پر تکلف ظہرانے سے تواضع کہ گئی۔
پشاور سے مزید