• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید قمر عباس کی زندگی جیالوں کے لیے مشعل راہ ہے،ساجد علی خان

پشاور ( جنگ نیوز) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی رہنما ساجد علی خان نے سابق صوبائی وزیر شہید قمر عباس کوانکی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قمر عباس پی پی پی کا انمول خزانہ تھے۔ انھوں نے زندگی بھٹو کاز کے لیے وقف کر رکھی تھی اور آخری سانس تک اسی مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ ایک بیان میں ساجد علی خان نے کہا کہ شہید قمر عباس کی زندگی اور سیاسی جدوجہد کارکنوں اور جیالوں کے لیے مشعل راہ ہے۔جنھوں نے اپنے شہید قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی طرح کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی بلکہ زندگی بھر ملک میں پائیدار اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہے۔ ساجد علی خان نے کہا کہ شہید قمر عباس کی برسی کے موقع پر آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔
پشاور سے مزید