• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے ظالمانہ ٹیکس آرڈیننس پر شدید احتجاج کرتے ہیں،شرافت علی مبارک

پشاور ( وقائع نگا ر)مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے صدر میاں محمد شرافت علی مبارک نے سرکاری خصوصاً ایف بی آر کو متنبہ کیا اگر کسی دکاندار کو تنگ کیا گیا یادکان کو سیل کیا تو تاجر برادری سخت مزاحمت کرے گی گزشتہ روز وہ پشاور ڈویژن کے تاجر قائدین کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے عشائیہ میں ظفر خٹک فیروز شاہ نثار خان عابد سلام محمد اسمٰعیل نصراللّٰہ خان سید اکبر خان مہمند خالد سعید تنویر شہزاد نوید احمد فیض تاجک سمیع خان امین حسین بابر محمد شفیق اور دیگر تاجر رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کی صدارت چئیرمین مرکزی تنظیم تاجران پشاور کینٹ حاجی گل نبی نے کی تاجر برادری نے ایف بی آر کے ظالمانہ ٹیکس آرڈیننس پر شدید احتجاج کیا
پشاور سے مزید