• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار کو شہید کر دیا

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ کی مبینہ واردات کے دوران سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ حسن خیل کے علاقہ امیر خیل میں پیش آیا۔ سہیل الرحمان نامی پولیس اہلکار اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران انہیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کی کانسٹیبل سہیل سی ٹی ڈی میں تعینات تھا جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی گئی جبکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔ واقعہ کو مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ قرار دیاجارہا ہے تاہم سی ٹی ڈی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید