• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، بھارتی جارحیت، تعلیمی و ذیلی اداروں میں کھیل و دیگر سرگرمیاں معطل

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں تعلیمی بورڈز اور ذیلی اداروں میں غیر لازمی اجتماعات، کھیلوں کی سرگرمیاں اور سکول تقریبات فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس سلسلے میں تمام اداروں کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ سول ڈیفنس سیشن کرائے جائیں، پناہ گاہوں، ریلیف کیمپوں اور فیلڈ ہسپتالوں کے لئے تعلیمی اداروں میں جگہ کا بندوبست کیا جائے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو سٹریٹجک تیاری کے لئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید