پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے علاقہ سول کوارٹرز میں بد ترین غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی اہلیان علاقہ نے پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔اہلیان علاقہ کے مطابق کئی روز سے گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گرمی کے باعث گھروں میں بیمار،بوڑھوں،بچوں اور خواتین کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق با قاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ سراسر ظلم و زیادتی ہے اور متعلقہ حکام کی نا اہلی کا منہ بولتاثبوت ہے اہلیان علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ فوری غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا