اپشاور(جنگ نیوز)نارتھ ویسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر ( جو کہ الائنس ہیلتھ کیئر کا منصوبہ ہے) نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد معاشرے میں صحت مند ، صاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی محمد نعیم خان نے اس اقدام کو سراہا اور پشاور شہر کی خوبصورتی و شجر کاری کیلئے مربوط کوششوں پر زور دیا۔ محمد جنید نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تمام اداروں کو ماحولیاتی تحفظ میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ علی ہوتی نے نوجوانوں کو شجرکاری میں شامل کرنے اور سبز مقامات کی حفاظت پر زور دیا۔ تقریب میں آگاہی واک، شجرکاری کی سرگرمیاں اور ماحول کے تحفظ کےلئے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد کمیونٹی اور طلباء کا ماحول دوست اقدامات میں شامل کرنا ہے تاکہ ایک سرسبز مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔ ملک عبدالطیف اعوان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور معزز مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں۔