• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ریلیف پیکج کے تحت ضلع پشاور کے 500 مستحق طلباء کو پیکج دیا گیا

پشاور(جنگ نیوز)تنظیم اساتذہ ضلع پشاور کے زیر اہتمام تعلیمی ریلیف پیکج کے تحت ضلع پشاورکے 500مستحق طلباء کو پیکج دیا گیا ۔ پروگرام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سٹی نمبر 2میں منعقد ہوا ۔ پروگرام میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر الطاف حسین لنگڑیال نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو مخاطب کیا کہ تدریس کے فرائض کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا بھی ہم سب کا اخلاقی فرض ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد اختر اقبال نے تنظیم اساتذہ ضلع پشاور کو اتنا منظم اور خوبصورت پروگرام منعقد کرنے پر خیر تحسین پیش کیا موصوف نے کہا کہ اساتذہ کے دوسرے تنظیموں کو بھی اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے کیونکہ یہ ہمارے قومی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہمارے صوبے کے سب بچے تعلیم کی زیور سے آراستہ ہوجائے۔صدر تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا جناب ڈاکٹر محمد ناصر اور صدر ضلع پشاور منیب الرحمن نے ائے ہوئے تمام مہمانوں اور ضلع پشاور تنظیم اساتذہ کے کارکنان اور ان تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کو منعقد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔پروگرام کے اختتام پر تمام بچوں اور ائے ہوئے مہمانان گرامی کو ظہرانہ بھی دیا گیا ۔
پشاور سے مزید