پشاور ( وقائع نگار )مودی کان کھول کر سن لیں واپڈا کے ہزاروں محنت کش افواج پا کستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مودی کی بچگانہ جنگی اور دہشت گردانہ جنون بھارت کی غرور کو خاک کی ڈھیر میں تبدیل کر دیگاپاکستان سپر پاور ملک ہےافواج پاکستان کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی دفاع کیلۓ پوری قوم تیارہیں۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کےچیئرمین حاجی محمد اقبال نے گذشتہ روز لیبر کمپلیکس میں صوبائی ایگزیکٹو باڈی کے ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔اجلاس میں سیکرٹری نورالامین حیدرزئی ، وائس چیئر مین یاسر کامران ، ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ ، جائنٹ سیکرٹری طارق خان ، سیکرٹری فنانس اینڈ ویلفیئر ناصرخان ، ڈپٹی چیئر مین نصیر اللہ مہمند۔جمیل اختر تنولی اورلیاقت علی کے علاوہ صوبہ بھر سے ایگزیکٹو نمائندگان نے شرکت کیں۔