351سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی

June 02, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر351 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ قبل ازیں 1034 سب انسپکٹرز کو پروموشن ملی،351 کے اضافے سے چار ماہ میں انسپکٹر رینک پر پروموشنز کی مجموعی تعداد 1385 ہو گئی۔ لاہور کے 31،بہاولپور ریجن کے 61، ڈی جی خان 20، فیصل آباد 28، گوجرانوالہ کے 42 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز پروموٹ کیا گیا۔ گجرات کے 23، ملتان 18، راولپنڈی 33، ساہیوال 9، سرگودھا 56، شیخوپورہ کے 30 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز پروموٹ کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں گزشتہ روز ہوا۔