زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر بچی جاں بحق

June 02, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی مجید کالونی میں واقع گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں بچی فاطمہ دختر ارشاد ڈوب گئی، اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو نیم بیہوشی کی حالت میں ٹینک سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔