2گینگز کے سرغنہ سمیت 9 ڈاکو گرفتار، 17 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

June 02, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب شہزاد عرف کالو گینگ اور جاوید عرف جاویدا گینگ کے سرغنہ سمیت کل 09 کارندے گرفتار کر لیے، 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد، شہزادہ عرف کالو گینگ گرفتار ملزمان میں شہزاد عرف کالو (سرغنہ)، محمد کاشف، محمد امجد، شاہزیب ، شعیب اور علی رضا شامل ہیں، ان سے 7 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا جس میں 03 موٹر سائیکل اور ساڑھے 03 لاکھ روپے سے زائد رقم شامل ہے جب کہ وارداتوں میں استعمال ہونے والے 03 پسٹل مع گولیاں برآمد کر لیں گئیں، دوسری جانب جاوید عرف جاویدا گینگ کے گرفتار ملزمان میں جاوید عرف جاویدا (سرغنہ) ، سفیان اور قیوم شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا جس میں 03 موٹر سائیکلیں اور ساڑھے 04 لاکھ روپے سے زائد نقدی شامل ہے جب کہ وارداتوں میں استعمال ہونے والے 03 پسٹل مع گولیاں بھی برآمد ہوئیں، دوسری جانب ملتان پولیس نے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید 10 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے، پولیس تھانہ کینٹ کو شہزاد نے درخواست دی کہ اس کے قریبی دوست اظہر نے چند ماہ قبل اس سے شادی پر جانے کے لیے کار اور دو لاکھ روپے ادھار لیے اور اب وہ گاڑی اور پیسے دینے سے انکاری ہو گیا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جب کہ پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کو شہزاد نے درخواست دی کہ اس سے ملزم وسیم نے تین لاکھ روپے ادھار لیے اور اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ جعلی تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔