تحریک انصاف حقیقی کا ممبر سازی مہم کیمپ، متعدد رہنماؤں کی شمولیت

June 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف ( حقیقی ) کے چیئرمین راؤ یاسر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے سیاسی و معاشی استحکام کے لئے پی ٹی آئی حقیقی بھرپور کردار ادا کرے اور ایک ماہ کے دوران ملتان سمیت ملک بھر میں ممبر شپ مکمل کرلے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے زکریا یونیو رسٹی کے سامنے لگائے گئے پی ٹی آئی حقیقی ممبر سازی مہم کیمپ کے موقع پر خطاب کے دوران کیا جس میں طلبہ ، خواتین، بزرگوں نے بڑی تعداد میں ممبر سازی حاصل کی اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملتان عزیز خان،سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب فرخ خان ترین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نعمان بھٹہ، سینئر نائب صدرفصیح خان سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ سابق ناظم متی تل نذر عباس اٹھنگل، یوسی 93سے چوہدری افتخار، چوہدری عبد الغفور، خلیل کھوکھر ،ثقلین کھوکھر ودیگر نے پی ٹی آئی حقیقی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پرراؤ یاسر نے پارٹی جھنڈابھی ان کے گلے میں ڈالا ،راؤ یاسر نے کہا کہ پی ٹی آئی حقیقی ملک کی بڑی سیاسی، جمہوری اور عوامی جماعت بن کر ابھرے گی کیونکہ پی ٹی آئی حقیقی کا مقصد بے روزگاری ،مہنگائی کے خاتمے سمیت سیاسی و معاشی استحکام کے لئے حقیقی جدوجہد ہے،جلد بڑی تعداد میں ممبر سازی ہو گی ۔