ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ایک روزہ انسداد منشیات سیمینار

June 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ایک روزہ سوشل ایکشن پراجیکٹ بابت انسداد منشیات سیمینار منعقد کیا گیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ منشیات کے عادی افراد معاشرے کا حصہ ہیں مگر یہ نوجوانوں میں تیزی سے سرایت کرنے والی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے، سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں انسداد منشیات کے بارے آگہی دینا ہے، انچارج کیریئر بلڈنگ سوسائٹی ڈاکٹر رانا نعیم خان طور نے کہا کہ آج والدین کو نوجوانوں کے کردار پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے، معاشرے کو نشے کے عادی افراد کے ساتھ میل جول کی ضرورت ہے اور ان کو ہر طرح کی علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں، ڈاکٹر عمیر وقاص نے کہا کہ آج کے نوجوان کا المیہ یہ ہے کہ وہ نشہ کا عادی بن چکا ہے جس کی وجوہات ہمارے اپنے رویے اور کسی بھی میدان میں ہار کی وجہ سے نوجوان بہت جلد نشہ کا سہارا لیتے ہیں۔