زیرحراست ملزم سے مبینہ 5 کروڑ ہتھیانے کے الزامات کی تحقیقات زیر التوا

June 02, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) کاونٹر ٹیررازم ونگ اسلام أباد میں دو برس قبل درج مقدمے میں زیر حراست ملزم سے مبینہ طور پر 5 کروڑ ہتھیانے کی تحقیقات زیر التوا ہیں۔ ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو کا جوابات دینے سے گریز۔ موصول دستاویزات کے مطابق مذکورہ ونگ میں 14جولائی 2021کو مقدمہ نمبر 11/21سب انسپکٹر محمد حسنین نے درج کیا۔ بعد میں تحقیقات انسپیکٹر محمد نعمان کو تقویض کر دی گئی۔ حیرت انگیز طور پر دو ماہ بعد ایف أئی أر میں 11اکتوبر 2021 میں قلم کے ذریعے پیکا ایکٹ کی مزید دفعات 2/3/23کا اضافہ کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ہی ملزم حافظ محمد اصغر کرپٹو کرنسی کے کاروبار میں ملوث تھا۔ اس کے دفتر سے بشمار اشیاء بشمول 4کڑوڑ 82 لاکھ 93ہزار کی خطیر رقم، 300تولہ سونا اور ایک چندہ اکٹھا کرنے والی این جی او کی اسٹیمپ بھی برامد ہوئی۔ تحقیقات کے حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس حوالے سے مزکورہ معاملے پر موقف کے لئے سائبر کرائم ونگ اسلام أباد کے سربراہ ہمایوں سندھو سے تین یوم تک متعدد بار ان کے دونوں موبائل نمبروں پر رابطے کی کوشش کی گئی مگر نہ انہوں نے فون ریسیو کیا اور نہ ہی کال بیک کیا۔ ان کو متعلقہ سوالات واٹس ایپ پر اور نارمل میسیجز دونوں نمبروں پر بھیجے گئے مگر دیکھنے کے باوجود رپلائی کرنے سے اجتناب کیا۔