ندا ڈار آج ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان

June 02, 2023

کراچی(جنگ نیوز) پاکستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ندا ڈار جمعہ کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان ہوں گی۔ اس پروگرام میں ندا ڈار نے اپنے کیریئر کی خوشگوار یادیں شیئر کیں، ٹیم کے ساتھ پیش آنے یادگار واقعات بھی بتائے۔ حاضرین نے بھی نامور کرکٹر سے مزیدار سوال پوچھے اس کے علاوہ شو میں پش اَپس گیمز بھی کھیلے گئے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں مقبول ترین شو رات 11بجکر 5منٹ پر نشر ہوگا۔