اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ، 64 پوائنٹس کم

June 02, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،آئی ایم ایف معاہدے سےمتعلق بے یقینی کی اطلاعات سے سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ،معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ میں منفی رحجان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 64پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاری مالیت 18 ارب 24 کروڑ 17 لاکھ روپے گھٹ گئی ،44.22 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی،کاروباری حجم بھی 36.78فیصد کم رہا۔