انگریزی نہ آنا کوئی مسئلہ نہیں، ہسپانوی اپوزیشن رہنما

June 02, 2023

میڈرڈ (اے ایف پی) اسپین میں حزب اختلاف کے رہنما البرٹو نونز فیجو نے کہا ہے کہ وہ انگریزی زبان نہیں بول سکتے لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ ہر وقت آپ کے ساتھ مترجم موجود ہوتے ہیں، انتخابی نتائج کے مطابق البرٹو نونز اگلے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔ دائیں بازو کی پاپولر پارٹی (پی پی) نے اتوار کو ہونے والے مقامی اور ریاستی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔