حافظ نعیم میئر بننے کے خواہش مند ہی رہ جائینگے، سعید غنی

June 02, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کو الیکشن سے پہلے کسی نے بتایا تھا کہ آپ میئر ہونگے، لیکن وہ صرف خواہش مند ہی رہ جائیں گے، سندھ گورنمنٹ کے محکمہ تعلیم نے بہت اچھے کام کئے ، مائیکرو سافٹ اور دیگر پارٹنر نے کووڈ میں تعلیمی نظام کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) اور مائیکرو سوفٹ کے تحت منعقدہ ایجوکیشن ڈے کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کے ہاتھ میں مئیر بننے کی لکیر ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کی دو خواہشیں ہیں،ایک تو جماعت اسلامی کے امیر بن جائے دوسرے کراچی کے مئیر بن جائیں۔