کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی، کے ایس ای100انڈیکس میں 851پوائنٹس کا اضافہ، ایک لاکھ 85ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا،51.82 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 132 ارب 15 کروڑ 78 لاکھ روپے کا اضافہ،تاہم کاروباری حجم 18.00فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر مارکیٹ میں شروع ہونے والا مثبت رحجان تیسرے روزبھی برقرار رہا، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اہم سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعد ایک موقع پر انڈیکس میں 1148 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 851.25پوائنٹس کے اضافے سے 184520.96پوائنٹس سے بڑھ کر 185372.21 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔