اسلام آباد(تنویر ہاشمی)آٹو انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے فوری مداخلت کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا،پاما نے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو درپیش سنگین اور تیزی سے بگڑتے ہوئے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درآمدی گاڑیوں اور پرزہ جات پر ڈیوٹی کم ہونے سےمقامی صنعت کےلیے بڑا خطرہ بن چکی ہے،لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ درپیش ہے ۔