اسلام آباد(تنویر ہاشمی )پاکستان کسٹم نے سمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا،20کروڑ مالیت کی گاڑیاں اور سامان ضبط ،چیف کلکٹر انفورسمنٹ کی ہدایت پر ڈیوٹی اور ٹیکس ادائیگی بغیر درآمدی سامان فروخت کرنیوالے اسٹورز پر چھاپے ۔چیف کلکٹر ،، کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر گزشتہ 15روز میں کسٹم کی مربوط انٹلی جنس کارروائیوں 20کروڑر وپے مالیت کی سمگل شدہ گاڑیاں اور غیر ملکی ساختہ سامان تحویل میں لیاگیا ۔