• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی بی ایس بورڈ اجلاس، سابق ڈائریکٹر کی بطور ’’ڈائریکٹر ایڈوائزر‘‘ تعیناتی پر تنازع، تحقیقاتی افسر کا تقرر

کراچی(سید محمد عسکری) انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (ICCBS)جامعہ کراچی کے ایگزیکٹو بورڈ کے 32ویں اجلاس کے دوران ایک اہم اور سنگین قانونی معاملہ سامنے آیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران ادارے کے سابق ریٹائرڈ ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی بطور ʼڈائریکٹر ایڈوائزرʼ تعیناتی کو مروجہ قوانین کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معاملے کی جانچ کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کو باقاعدہ تحقیقاتی افسر مقرر کردیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران ایگزیکٹو بورڈ کے کئی ارکین نے اس تعیناتی پر سخت قانونی اعتراضات اٹھائے۔مزید برآں، یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ سرکاری آڈٹ میموز (Audit Memos) میں ڈاکٹر اقبال چوہدری کی مروجہ قوانین اور جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر کی جانے والی سابقہ 21 سالہ طویل تعیناتی کو پہلے ہی غیر قانونی اور ضابطوں کے خلاف قرار دیا جا چکا ہے۔ایگزیکٹو بورڈ نے معاملے کی حساسیت اور قانونی پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلی رپورٹ کے لیے ڈاکٹر قدیر راجپوت کو تحقیقاتی افسر مقرر کردیا ۔ اجلاس میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رضا شاہ، ڈاکٹر عطاالرحمن، نادرہ پنجوانی، عزیز لطیف جمال، سہیل اکبر شاہ، ڈاکٹر معصوم یسین زئی، ڈاکٹر فریدہ اسلام، ڈاکٹر طفیل شاہ شیرازی، پروفیسر محمد اکمل اور دیگر نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید