اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کےگریڈ 16کے اپریزنگ آفسیر امداد علی کو فوری طورپر ملازمت سے معطل کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق امداد علی کلکٹریٹ آف کسٹم آپریز منٹ ، فیصل آباد میں تعینات ہیں اور وہ انکوائری مکمل ہونے تک ملازمت سے معطل رہیں گے۔