اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو 3جولائی تک کی شوگر رپورٹ پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق شوگر انڈسٹری کے پاس 298ارب کی 28لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے، 25نومبر کو شروع ہونیوالے نئے کرشنگ سیزن تک ملکی ضروریات پوری ہو سکیں گی، 8 لاکھ ٹن اضافی چینی بھی موجود پنجاب نے 695 ارب کی 51 لاکھ میٹرک ٹن چینی پیدا کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت مجموعی طور پر 36 لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ 25 نومبر 2026 سے شروع ہونے والے نئے کرشنگ سیزن تک ملکی ضرورت تقریباً 28 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔