اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سرکاری ملازم کی ترقی کیلئے کنٹریکٹ کو ریگولر سروس میں شمار نہیں کیا جاسکتا ، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل 3رکنی بینچ نے فیصلہ سنات ہوئے کہا کہ کسی سرکاری ملازمی کی ترقی کی اہلیت کے لیے کنٹریکٹ پر ملازمت کے عرصہ کو مستقل سروس کے ساتھ شامل کرنے کا دعویٰ قانونی طور پر قابلِ قبول نہیں