کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون اور پوری قوم کا متفقہ قومی مؤقف ہے، یہ بات انھوں نے وفاقی وزیر اور پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔