ہیکرز سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چوری کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، وزارتیں اور ڈویژنز چوکس رہیں، حکومت

June 02, 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ہیکرزنے کابینہ ڈویژن کے جعلی ای میلز کے ذریعے سرکاریملازمین کو نشانہ بنا نا شروع کر دیا ہے، حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز ایک بار پھر جعلی ای میلز کے ذریعے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ہیکر گروپس جعلی سیکیورٹی ایڈوائزری اور عید کی چھٹیوں سے متعلق جعلی ای میلز کے ذریعے صارفین کی معلومات چوری کرنا چاہتے ہیں، یہ زیادہ تر سرکاری اداروں اور سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔