ممکنہ سیلاب، دریائے چناب ہیڈ محمد والہ پر تربیتی مشقیں

June 03, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے د ریائے چناب ہیڈ محمد والہ پر دوسری تربیتیمشقوں کا اہتمام کیا گیاجس میں پولیس، ٹریفک پولیس محکمہ ہیلتھ‘ پاپولیشن ویلفئیر‘سوشل ویلفئیر‘مقامی این جی اووز، لائیوسٹاک،محکمہ انہار اور ریسکیو رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس ملک سمیع نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے انہیں ریسکیو کیمپ کا دورہ کرایا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس ملک سمیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ممکنہ سیلاب کیلئے تیار ہیں جبکہ ابھی سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔