سینئر کنٹریکٹر اشفاق شیروانی انتقال کرگئے

June 03, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری، ممبر کراچی آرٹس کونسل اور سینئر کنٹریکٹر اشفاق خان شیروانی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ بعد نمازجمعہ جامعہ مسجد بلال گلشن اقبال، بلاک 10/A میں ادا کی گئی اورتدفین کلیانہ قبرستان میں ہوئی نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر کنٹریکٹرز ،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔